پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد اعتماد تھا کہ یہی ٹیم فتوحات دلا سکتی ہے، اور شارجہ میں سیریز جیت کر کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان نے کہا کہ ٹیم ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیار ہے اور امید ہے شائقین کو اچھے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شارجہ کی پچ پر 140 رنز کا ہدف بڑا چیلنج تھا، خاص طور پر افغان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے ان کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور بہترین حکمتِ عملی اپنائی۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ کے حساب سے اسپنرز کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور محمد نواز نے ایک بار پھر میچ وننگ پرفارمنس دی۔
کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم دوسری ٹیموں کی رینکنگ کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے رہی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos