فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں بدمزگی ، کارکنوں کا صحافی پر تشدد

راولپنڈی : بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا۔

 علیمہ خان کی پریس کانفرنس میں کارکنوں نے صحافی پر تشددکیا،پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کو دھکے بھی دیئے،جس پر صحافیوں نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا،بائیکاٹ صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کی وجہ سے کیاگیا۔