حرمین شریفین میں ڈیجیٹل خدمات سے 50 لاکھ سے زائد زائرین مستفید
حرمین شریفین خطابات کی براہ راست نشریات کو 3 لاکھ 36 ہزار سے زائدمرتبہ دیکھا گیا
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دینی امور کی جنرل پریزیڈینسی نے سال 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک ڈیجیٹل خدمات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے جس سے 50 لاکھ سے زیادہ زائرین مستفید ہوئے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق پریزیڈینسی کی جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے اور دونوں مقدس مساجد کے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
جنرل پریزیڈینسی نے بتایا کہ قاصد گیٹ کے ذریعے 3 لاکھ 50 ہزار جبکہ ویب سائٹس پر 2.6 ملین زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔حرمین شریفین سے نشر ہونے والے خطابات کی براہ راست نشریات کو 3 لاکھ 36 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جبکہ مختلف زبانوں میں خطابات کے تراجم کا مجموعی دورانیہ 330 گھنٹے رہا۔اعداد وشمار کے مطابق ’’حرمین کا پیغام‘‘ پلیٹ فارم پر 15 لاکھ سے زیادہ زائرین ریکارڈ کیے گئے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نصب انٹرایکٹو سکرینز سے 51 ہزار سے زیادہ زائرین مستفید ہوئے، اس میں کل 5248 آپریٹنگ گھنٹے شامل ہیں۔مختلف پلیٹ فارمز سے ڈاون لوڈ کیے جانے والے مواد کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار تک پہنچ گئی۔ ’مقراہ الحرمین‘ (حرمین تلاوت مرکز) سے 44100 افراد نے استفادہ کیا جبکہ ڈیجیٹل سروسز کے مجموعی آپریٹنگ گھنٹے 5578 سے تجاوز کر گئے۔