عمران خان سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

ملاقات کا مقصد صرف زیرِ سماعت مقدمات پر گفتگو اور بانی پی ٹی آئی سے قانونی نکات پر ہدایات حاصل کرنا ہے ،بیرسٹر سلمان صفدر

November 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ان کے قانونی نمائندوں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں وکلا گاڑی میں سوار ہو کر براہِ راست اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے۔

یہ ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں طے کی گئی تھی، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ان کی قانونی ٹیم کے اراکین کو ملاقات کا وقت دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد صرف زیرِ سماعت مقدمات پر گفتگو اور بانی پی ٹی آئی سے قانونی نکات پر ہدایات حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی اور تمام تر فوکس قانونی امور تک ہی محدود رہے گا۔