ایشیا کپ 2025: یو اے ای کی ٹیم بھارت کے خلاف 57 رنز پر آؤٹ

یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز تک محدود رہی۔ اوپنر علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم بھارت کے خلاف صرف 57 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز تک محدود رہی۔ اوپنر علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں۔