نیتن یاہو کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا،قطر

 

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

 

وزارت خارجہ کے مطابق قطر میں حماس کے دفتر سے متعلق نیتن یاہو کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں

اور یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں

 

۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں اور انہیں اپنے رویے کا حساب دینا ہوگا۔