امریکی قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
ٹرمپ نے چارلی کرک کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی نوجوانوں کے جذبات اور خیالات کو سب سے بہتر انداز میں سمجھتے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار تک پورے امریکا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں تقریر کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور فوری طور پر سرجری کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حملہ آور تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
چارلی کرک نے ماضی میں ٹرانس جینڈر موضوعات پر کھل کر بات کی تھی اور یوکرینی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے کے مخالف تھے اور روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے حامی سمجھے جاتے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos