بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ کسی ہنگامی نوعیت کا نہیں، یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے، اور اسے کھیل ہی رہنے دیا جائے۔
جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے مزید کہا کہ میچ اتوار کو ہونا ہے اور اب اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ عدالت نے اس درخواست پر مزید سماعت سے بھی انکار کر دیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچتی ہیں تو امکان ہے کہ ایونٹ کے دوران ان کا آمنا سامنا تین بار تک ہو سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos