ابوظبی: ٹی20 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 144رنز کا ہدف دیا۔جواب میں 17.4 اوورز میں بنگلا دیش نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔
بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس نے سب سے زیادہ 59 رنز اسکور کیے جبکہ توحید ہریدوے 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں ایشیا کپ میں گروپ بی کے مقابلے میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔نزاکت خان 42 اور ذیشان علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ یاصم مرتضیٰ نے 28، بابر حیات نے 14 رنز سکور کیے۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، تنزیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos