حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کرنے اور حساس مقامات کو کلسٹر بم وارہیڈ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے کہا کہ تل ابیب سمیت کئی حساس اہداف پر حملہ کیا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

اسرائیلی حکام نے کلسٹر بم وارہیڈ سے متعلق حوثیوں کے دعوے پر تبصرہ نہیں کیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صبح تقریباً 3:45 بجے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بجنے لگے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں حوثی گروپ اسرائیل پر کلسٹر بم وارہیڈز والے کئی میزائل داغنے کے دعوے کر چکا ہے، جنہیں اسرائیلی فوج ناکام بنانے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔