دبئی: ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی بدزبانی، تشدد یا نسل پرستانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ایسے افراد کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔
ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مثبت اور مہذب رویہ اپنائیں تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول خوشگوار اور محفوظ رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos