تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ قطر میں موجود حماس قیادت غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں کرتی اور جنگ بندی کی تمام کوششوں کو روک کر تنازعے کو غیر معینہ مدت تک طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کے روز دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس میں چھ افراد شہید ہوئے۔ تاہم حماس کا کہنا ہے کہ ان کے کسی بھی اعلیٰ رکن کا اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos