فائل فوٹو
فائل فوٹو

فنکارہ کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو 2 سال قید

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے معروف فنکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو  2 سال قید کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق الاسکندریہ کی عدالت میں وفا عامر نے ٹک ٹاکر مروہ یسریٰ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرتے ہوئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔

عدالت کے روبرو مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا ءکی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں مشہور فٹبالر ابراہیم شیکا ہلاک ہوئے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ الزمالک کلب کے یہ کھلاڑی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں یہ معلومات سکندریہ میں مقیم ایک شخص سے ملی تھیں جسے بیک بکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مصری عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔