ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔
پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 17 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف 3 رنز ہی جوڑ سکے۔ حسن نواز (5)، محمد نواز (0)، فہیم اشرف (11) اور سفیان مقیم (10) نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں 4 شاندار چھکے شامل تھے۔
بھارتی باؤلرز میں کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارت نے ہدف 128 رنز باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور فتح اپنے نام کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos