مسلمان ممالک ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران کی تجویز

ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری **علی لاریجانی** نے کہا کہ محض بیانات اور تقریریں کافی نہیں ہیں، جب تک عملی قدم نہیں اٹھائے جائیں گے صیہونی حکومت کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اگر فلسطینیوں کے لیے کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنی بقا کے لئے کوئی مشترکہ حکمتِ عملی تو اپنائیں۔

علی لاریجانی کے بقول، ایک مشترکہ آپریشن روم بنانا صیہونی حامیوں کے لیے تشویش کا باعث ہوگا اور یہ عملی اقدام صورتحال بدلنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔