دبئی: معروف کرکٹ براڈکاسٹر اشیش رائے نے پاک بھارت میچ کے دوران رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر منافقت ہے کہ میچ کھیلا جائے لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کیا جائے۔
اشیش رائے نے بیان میں کہا کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے اصل جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، اور اس صورتحال کا موازنہ نسل پرستی کے دور سے کیا، جب غیر سفید فارم والی ٹیمیں ساؤتھ افریقا کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ٹیم نے مقابلے میں حصہ لینا ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے، اور افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے دباؤ پر غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا۔
براڈکاسٹر نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز اور ایم سی سی سے بھی درخواست کی کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکا جائے۔
واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی، لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ ختم ہونے کے بعد بھی بھارتی ٹیم نے روایت کے مطابق ہاتھ نہیں ملایا، جس سے کھیل کی روح کی خلاف ورزی ہوئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos