میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست رد کر دی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف سے بھی اتفاق نہیں کیا کہ پائی کرافٹ نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں متنازع فیصلہ کیا تھا۔ حکام کے مطابق "ہینڈ شیک” نہ کرنے کے معاملے پر ہدایت ایشین کرکٹ کونسل کے نمائندے کی جانب سے دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائی کرافٹ کو پورے ایشیا کپ سے نہیں ہٹایا جائے گا، البتہ صرف پاکستان کے میچز کے لیے انہیں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جہاں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔