بنگلادیش کا افغانستان کوجیت کیلئے 155 رنز کا ہدف
بنگلادیش کا افغانستان کوجیت کیلئے 155 رنز کا ہدف

بنگلادیش کا افغانستان کوجیت کیلئے 155 رنز کا ہدف

ابوظبی میں جاری ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔ اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے نے 26 رنز جوڑے۔ کپتان لٹن داس 9 اور شمیم حسین 11 رنز بنا سکے۔ اختتامی لمحات میں نور الحسن اور ذاکر علی 12،12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں کامیابی بنگلادیش کے لیے ٹورنامنٹ میں جگہ برقرار رکھنے کا واحد موقع ہے، تاہم فتح کی صورت میں بھی اسے 18 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب اگر آج افغانستان نے جیت حاصل کی تو اس کی سپر فور مرحلے تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔