ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے میچز کے لیے میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کے میچز میں رچرڈسن کو بطور میچ ریفری مقرر کیے جانے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے باقی میچز موجودہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر کھیلنے پر راضی ہوسکتا ہے۔
دبئی میں قومی ٹیم نے آج کی پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے، تاہم پریکٹس سیشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو پریکٹس پروگرام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اس معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی اہم رابطے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آج ایک اہم اجلاس متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos