ابوظبی میں کھیلے گئے ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے شاندار مقابلے کے بعد افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم پوری کوشش کے باوجود 146 رنز تک محدود رہی۔
افغانستان کی جانب سے رحمن اللہ گرباز 35، عظمت اللہ عمر زئی 30 اور راشد خان 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں گلبدین نائب نے 16، محمد نبی نے 15 اور نور احمد نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کے بولرز میں مستفیض الرحمان نے 3 شکار کیے جبکہ نوسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے جن میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے نے 26 رنز بنائے، جبکہ کپتان لٹن داس 9 اور شمیم حسین 11 رنز بنا سکے۔ اختتامی لمحات میں نور الحسن اور ذاکر علی 12،12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
افغان بولرز میں راشد خان اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے بعد بنگلادیش کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ تاہم رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان کے مقابلے میں کم ہے، اسی لیے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے بنگلادیش کو 18 ستمبر کے افغانستان اور سری لنکا کے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos