امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے رابطہ، سالگرہ پر مبارکباد پیش

واشنگٹن / نئی دلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ادھر امریکی تجارتی وفد نے نئی دلی میں بھارتی وفد سے ملاقات کی جس میں تجارتی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔ تاہم تاحال کسی بڑے معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی تجارتی ٹیم نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، جبکہ امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر **50 فیصد ٹیرف** بھی عائد کیا تھا۔