فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ٹوکیو: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے تیسری اور آخری تھرو میں 85.28 میٹر کا فاصلہ طے کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

ان کی پہلی تھرو 76.99 میٹر اور دوسری باری 74.17 میٹر رہی، تاہم فیصلہ کن تھرو نے انہیں فائنل کی دوڑ میں شامل کر دیا۔

فائنل میں اب شائقین کو ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان دلچسپ مقابلے کا انتظار ہے جو18ستمبر کو ہو گا ۔

اس سے قبل پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔