آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

 

سری نگر: آزادی پسند کشمیری رہنما اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد ضلع سوپور میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔

پروفیسر عبدالغنی بٹ آزادیِ کشمیر کی تحریک کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور طویل عرصے تک حریت قیادت کا اہم حصہ رہے۔