بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتا تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔
یاد رہے محسن نقوی نہ صرف چیئرمین پی سی بی ہیں بلکہ اے سی سی کے موجودہ سربراہ بھی ہیں، اور فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کرنا انہی کی ذمہ داری ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، تاہم ابھی کسی ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔
دوسری جانب، پی سی بی نے ایک بار پھر آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ اگر پائیکرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان باقی میچز کے بائیکاٹ پر قائم رہے گا۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے انکوائری کو محض رسمی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos