پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ٹیم کے اصل میچ ونر ہیں، جبکہ اسپنر ابرار احمد ہر میچ میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں مگر ابھی تک اپنی بہترین کارکردگی دکھانا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سپر فور میچ بڑا چیلنج ہوگا اور ٹیم اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ادھر یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ان کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو کم اسکور تک محدود کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، تاہم اس مقابلے سے کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوا ہے۔
ایشیا کپ کے سلسلے میں آج افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos