پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پانے کے بعد سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ کسی بھی جارح کے مقابلے میں ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا مل کر جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA)” پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر دوستی اور اتحاد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف **فیلڈ مارشل عاصم منیر** اور نائب وزیراعظم **اسحاق ڈار** بھی موجود تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos