فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

نئی دہلی:پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پ کی نیندیں اڑ گئیں، بھارتی وزارت خارجہ  کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت اس پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، ساتھ ہی اس معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ، ”ہم اس معاہدے کے اپنے قومی سلامتی اور علاقائی و عالمی استحکام پر اثرات کا جائزہ لیں گے۔ حکومت بھارت کے قومی مفادات کے تحفظ اور تمام شعبوں میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔“

واضح رہے کہ وزیر اعطم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھا جائے گا۔