پی پی رہنما رئوف احمد ناگوری ، نیاز محمد خان، سردار خان، عارف قریشی اور ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد علی قریشی ڈیفنس ڈے فٹبال پروگرام کے فاتح ٹیم شاہ فیصل کلب کے اور ونر ٹرافی کے ہمراہ
پی پی رہنما رئوف احمد ناگوری ، نیاز محمد خان، سردار خان، عارف قریشی اور ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد علی قریشی ڈیفنس ڈے فٹبال پروگرام کے فاتح ٹیم شاہ فیصل کلب کے اور ونر ٹرافی کے ہمراہ

ڈیفنس ڈے شو ڈائون فٹبال ،شاہ فیصل کلب نے ناکہ محمڈن کلب کو ہرا دیا

کراچی: اسپورٹس بلڈ اپ ایسوسی ایشن کے تحت ہپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر 4 میں ڈیفنس ڈے شو ڈائون فٹبال کے پروگرام میں شاہ فیصل فٹبال کلب سینٹرل نے ناکہ محمڈن فٹبال کلب سائوتھ کو انس خان کے شاندار گول کی بدولت 1-0 سے ہراکر فٹبال میچ جیت لیا۔

پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری رئوف ناگوری اور ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد علی قریشی مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں پی پی سینٹرل کے صدر سردار خان ، نائب صدر نیاز محمد خان، پی ایس 128 کے صدر عارف قریشی ، سینئر کارکن ناصر خان ، اسماعیل میمن ، رازق شاہ، یوسف خان ، سابق قومی فٹبالر رئیس بلوچ، مبارک شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

کھیل کے وقفے کے دوران مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اسپورٹس بلڈ اپ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید مبشر شاہ صاحب کی جانب سے تمام مہمانوں کو اور ٹیموں کے آفیشلز کو اجرک پہنائی گئی۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نے شاہ فیصل کلب کے کپتان کو ونر ٹرافی اور ناکہ محمڈن کے کپتان کو رنر ٹرافی دی۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔