روسی جنگی طیارے اسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل

تالن: اسٹونیا کی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ روس کے جنگی طیارے بارہ منٹ تک اس کی فضائی حدود میں داخل رہے۔

اس سے قبل 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب روس کے بیس ڈرون طیاروں کے پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کا واقعہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ واضح رہے کہ پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو اتحاد کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نے کسی ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ یہ پروازیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحیرہ بالٹک کے غیر جانبدار فضائی علاقے میں کی گئیں۔