غزہ: اسرائیلی فوج کی تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی تیز ہوگئی ہے جبکہ زمینی آپریشن میں اب تک 1700 سے زائد کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کی جاچکی ہیں۔
محکمہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ سٹی سے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں، جس کے بعد شہر چھوڑنے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
دو روز قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے غزہ شہر کے 40 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos