ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے ایک دن پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپن بولنگ آل راؤنڈ راکشر پٹیل انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی پاک–بھارت میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمان کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اکشر پٹیل فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ وہ 15 ویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش میں زمین پر گرے جس کے بعد ان کا سر زور سے زمین سے ٹکرایا۔ واقعے کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ فیلڈنگ کے لیے واپس نہ آئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ اکشر پٹیل کل پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے یا نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos