ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو فتح کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 64 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر سب سے زیادہ اسکور کیا۔ کوشل مینڈس نے 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21 اور کوشل پریرا 16 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں کے اسکور میں کامل مشارا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 شامل ہیں۔
بنگلا دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos