ایشیا کپ سپر فور: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنائے اور 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی بیٹنگ میں فخر زمان نے 15، صائم ایوب نے 21، حسین طلعت نے 10 اور محمد نواز نے 21 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے ہدف کا تعاقب اعتماد کے ساتھ کیا اور چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز سے پہلے ہی 172 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے سپر فور مرحلے میں اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

میچ کے دوران ایک بار پھر کپتان سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ موضوع بحث رہا، جبکہ میچ کے بعد بھارتی کپتان کے سیاسی بیان نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔

یاد رہے کہ گروپ میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔