پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ایک بیان میں کم جونگ اُن نے واضح کیا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ اس کی دفاعی صلاحیت کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کا مطالبہ ترک کر دے تو مذاکرات ممکن ہیں۔
کم جونگ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos