پاکستان اب بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے،ثقلین مشتاق

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ابھی بھی ایشیا کپ جیتنے کا بہترین موقع موجود ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ابتدائی 10 اوورز میں اچھا کھیل پیش کیا۔ کرکٹ میں ہمیشہ ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں جبکہ جیتنے والی ٹیم کی کم۔

ثقلین مشتاق نے تجویز دی کہ قومی ٹیم کو فاسٹ بالنگ پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور پاور پلے میں تیز گیند بازوں کو زیادہ ذمہ داری ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فہیم اشرف دوسرا اور حارث رؤف چوتھا اوور کرواتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ان کے مطابق پاور پلے میں صائم ایوب اور ابرار کو زیادہ آزمایا گیا، تاہم اس کے باوجود پاکستان ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔