لاہور میں قذافی اسٹیڈیم پرچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کی، جنوبی افریقہ کی کپتان کو ونڈے سیریز جیتنے پر ٹرافی بھی دی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے غیرمعمولی عزم اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مسلسل دو سنچریاں بنانے پراوپنرسدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے خواتین کرکٹرزکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ٹیم کو بھرپور اعتماد کے ساتھ اترنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ “بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کرکھیلیں اورآخری بال تک فائٹ کریں، کیونکہ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔”
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے جذبے اورعزم کو قومی کرکٹ کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے مستقبل کے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos