اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو ضرور نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، لہٰذا ہمیں ہر صورت محتاط اور تیار رہنا ہوگا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو اس خطرے کے پیش نظر اپنی حکمت عملی مزید مضبوط کرنی چاہیے۔
اسی پروگرام میں پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے خبردار کیا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتا ہے، اس لیے غیر معمولی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ "گریٹر اسرائیل” اور "اکھنڈ بھارت” کے گٹھ جوڑ سے ہے، جو انفرادی طور پر پہلے ہی ناکامی کا سامنا کرچکے ہیں۔
مزید برآں، جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پاکستان کے لیے اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنی مسئلہ کشمیر کی ہے، اس لیے دونوں ایشوز پر پاکستان کا مؤقف اصولی اور واضح رہنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos