ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظہبی پہنچی اور میچ سے قبل مکمل آرام کیا۔ فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو اپنے اگلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر شکست کی صورت میں پیچیدہ صورتحال یا ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
سپر فور مرحلے میں شامل تمام ٹیموں کے پاس فائنل تک رسائی کا موقع موجود ہے اور ایک کامیابی بھی کسی ٹیم کو فائنل میں لے جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سپر فور میں پاکستان کو بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش کے ہاتھوں 4 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos