نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کیا۔
اقوام متحدہ کی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک بنیادی حق ہے، یہ کسی کی طرف سے دیا جانے والا انعام نہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos