انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ باڈی یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے بارہا آئین کی خلاف ورزی کی اور مؤثر گورننس سسٹم تشکیل دینے میں ناکام رہی، جس کے بعد یہ اقدام اٹھانا ضروری ہوگیا۔
بیان کے مطابق رکنیت معطلی کے باوجود امریکا کی ٹیم آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل نہیں کر سکی، اس لیے معطلی ناگزیر تھی۔ امریکا کی قومی ٹیم کا انتظام اور دیکھ بھال عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی، جبکہ ایک نارملائزیشن کمیٹی اصلاحات پر نظر رکھے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے یو ایس اے کرکٹ کے کھلاڑی متاثر نہیں ہوں گے، تاہم رکنیت بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات لازمی ہیں۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ وہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos