امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات تقریباً پچاس منٹ جاری رہی جس کے بعد رہنما میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان شریک ہوئے۔ مسلم ممالک کے رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ساتھ ہی روس پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعات کو روکنے میں کردار ادا کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس ملاقات کو نہایت اہم اور مفید قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos