غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے عام شہری بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ادھر حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنگ بندی تجاویز مسترد کرنے کا الزام رد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بخوبی جانتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہی ہر بار جنگ بندی کی کوشش کو ناکام بنایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos