مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے اختتام کی تاریخ کا اعلان کر دیا

مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ 14 اکتوبر 2025 کے بعد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تاریخ کے بعد صارفین کو نہ تو ٹیکنیکل سپورٹ ملے گی اور نہ ہی سیکیورٹی اپ ڈیٹس یا فیچر اپ گریڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے اس فیصلے کے بعد پرانے سسٹمز پر وائرس اور میل ویئر کے حملوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا صارفین کو جلد از جلد اپنے سسٹمز اپ گریڈ کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ونڈوز 10 گزشتہ دس برسوں سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے کمپیوٹرز ونڈوز 11 کے لیے اہل ہیں تو وہ بروقت اپ گریڈ کر لیں تاکہ سسٹمز محفوظ رہ سکیں۔