نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آمد کے موقع پر اسکیلیٹر اچانک بند ہو گیا، جس پر صدر نے اقوام متحدہ پر تنقید کر دی۔
ذرائع کے مطابق جب صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا بالائی منزل پر جانے کے لیے اسکیلیٹر پر چڑھے، تو وہ اچانک رک گیا۔ اس کے بعد دونوں کو سیڑھیاں چڑھنا پڑیں۔ صدر ٹرمپ نے بعد میں اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں صرف ایک ٹوٹا ہوا اسکیلیٹر ملا اور اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ اسکیلیٹر کے رکنے کی ممکنہ وجہ صدر کے ساتھ موجود فوٹوگرافر ہو سکتا ہے، جس کے بٹن پر غلطی سے ہاتھ لگنے سے اسکیلیٹر بند ہو گیا۔
صدر ٹرمپ کی یہ تنقید اس موقع پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کی سیکیورٹی اور سہولیات پر سوالات بھی کھڑے کرتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos