آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور صائم ایوب کی پوزیشن میں تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بیٹرز رینکنگ:
- بھارت کے ابھیشک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
- بھارت کے تلک ورما ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
- پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچے۔
- بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجے تنزلی کے بعد 55 ویں نمبر پر چلے گئے۔
- سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 6 درجے بہتری کے بعد 49 ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ:
- بھارت کے ورن چکرورتی پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
- پاکستان کے ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
- بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن 6 درجے بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر ہیں۔
- افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے۔
- پاکستان کے سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں، شاہین آفریدی 2 درجے بہتری کے بعد 25 ویں، اور حارث رؤف 9 درجے بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آل راؤنڈر رینکنگ:
- بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
- پاکستان کے صائم ایوب پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔
- سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر،
- افغانستان کے راشد خان 5 درجے بہتری کے بعد 12 ویں، اور فہیم اشرف 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos