گرین شرٹس کا بڑا امتحان، ٹائیگرز کے خلاف فیصلہ کن ٹاکرا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم بھارت کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائے گی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول اس ٹاکرے میں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی کے لیے لازمی طور پر بنگلادیش کو شکست دینا ہوگی۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 14 جبکہ بنگلادیش صرف 2 جیتے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلی کی خبریں ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی جبکہ حسن نواز کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ "فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، ٹرافی جیتنے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔”

یاد رہے کہ بھارت بنگلادیش کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔