پی سی بی کا بھارتی کپتان کے خلاف آئی سی سی کو خط،تفصیلات سامنے آگئیں

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجے گئے خط کے مندرجات منظر عام پر آ گئے ہیں۔

پی سی بی نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ سوریا کمار نے میچ کے بعد اپنے بیانات میں کھیل کو سیاست سے جوڑا، جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ بھارتی کپتان نے جان بوجھ کر پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ذکر کیا جس سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

پی سی بی نے زور دیا کہ اگر اس رویے پر سخت کارروائی نہ کی گئی تو کرکٹ کا میدان سیاسی تنازعات میں بدل سکتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ سوریا کمار کے بیانات براہ راست پاکستان مخالف تھے، اس لیے ان کے خلاف فوری اور سخت ایکشن ناگزیر ہے۔