ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ کار اپنانے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار اب بھی بہت اونچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران شفافیت کو فروغ دینا چاہتا ہے لیکن اپنے ایٹمی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورینیئم کی افزودگی کا عمل نہیں روکے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos