اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے کہا کہ امریکا ان کے ملک کو غیر قانونی طور پر فوجی خطرات میں ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا لاطینی امریکا اور کیریبین پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم وہ ان ممالک کے شکرگزار ہیں جو اس عزائم کی مخالفت کر رہے ہیں۔
وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا ان پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ ملک کے تیل اور گیس کے وسیع وسائل کو غیر ملکی طاقتوں کے حوالے کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos