نئی دہلی: دہلی کے سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (سری ایس آئی آئی ایم) کے منیجر سوامی چَیتنیانند سرسوتی کو ہراسانی کے الزامات کے بعد انڈیا کی شمالی ریاست اتر پردیش کے معروف شہر آگرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تقریباً دو ماہ قبل کچھ طالبات نے سوامی چَیتنیانند سرسوتی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ انھیں پارتھا سارتھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور وہ اس وقت انسٹی ٹیوٹ کے منیجر تھے۔
سوامی چَیتنیانند سرسوتی کے خلاف الزامات کے بعد شرنگیری پیٹھ، پولیس، اور خواتین کی قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔
دہلی پولیس کے مطابق اب تک 32 طالبات سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
ان میں سے 17 نے سوامی چَیتنیانند سرسوتی پر جنسی ہراسانی، ناشائستہ زبان استعمال کرنے، ڈرانے دھمکانے اور زبردستی چھونے کا الزام لگایا ہے۔
اس معاملے میں دہلی کے وسنت کنج پولیس سٹیشن میں بی این ایس ایکٹ نئے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس نے جعلی ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ والی کار بھی قبضے میں لے لی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کار سوامی چَیتنیانند سرسوتی کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos